فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔
ایف بی آر کے ترجمان نے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس ریٹرن درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق ٹیکس گوشواروں میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات حقیقت پر مبنی اور درست ہونا ضروری ہیں۔ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریٹرن میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط اور مؤثر ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے تمام ٹیکس دہندگان مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خصوصی خیال رکھیں۔