پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے سیشن کا آغاز ، مارکیٹ مثبت زون میں آ گئی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے سیشن کے دوران مندی کے بعد زبردست ریکوری دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ منفی زون سے نکل کر مثبت زون میں داخل ہو گئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی ریکوری ہوئی جس کے بعد مارکیٹ نے 171,000 اور 172,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال کر لیں۔

دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 172,552 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

بروکرز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US