چینی انفراسٹرکچر گروپ کا سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

image

چین کے معروف انفراسٹرکچر گروپ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے ملاقات کی جس میں سندھ میں سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تابانی گروپ کے چیئرمین حمزہ تابانی کی قیادت میں ہونے والی ملاقات میں چین کے معروف شاندونگ ہائی اسپیڈ گروپ کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران چینی وفد نے سندھ میں انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، توانائی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفد کو کراچی سمیت سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں اور حکومت صنعتی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US