پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے اعزاز میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
ویمنز ونگ کی سربراہ رافعہ حیدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور میچ آفیشلز کا پرجوش استقبال کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 2-2 سے برابر ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری میچ آج شام 7 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔