کوہاٹ میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی

image

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کسٹم اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والے کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US