جامعہ کراچی کے لیے نئے عبوری وائس چانسلر کا اعلان

image

حکومت سندھ نے جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وہ 28 جولائی سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی چار سالہ آئینی مدت 28 جولائی کو مکمل ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی اس سے قبل تین سال قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، یوں وہ مجموعی طور پر سات سال تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US