پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ مارکیٹ نے دن بھر منفی اور مثبت دونوں زونز میں ٹریڈنگ کی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 2,226 پوائنٹس کی گراوٹ جبکہ بعد ازاں 979 پوائنٹس کی ریکوری بھی دیکھی گئی۔ مارکیٹ نے 171,000 پوائنٹس کی حد بحال کر لی تاہم 172,000 پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 713 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 171,021 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس 172719 پوائنٹس تک اوپر اور 169513 پوائنٹس تک نیچے بھی آیا جبکہ بینکنگ ، آئل اینڈ گیس اور فرٹیلائزر کمپنیز کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US