پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر نظریں ہیں: ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی

image

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے پر اپنی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف سخت سیریز کے بعد ٹیم بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ سری لنکا کے خلاف ملنے والی کامیابی نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے پاکستان کے خلاف سیریز کو ٹیم کے لیے نئی رفتار حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایک سیریز کی کامیابی پر مطمئن ہونے کے بجائے ٹیم کی طویل المدتی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی عظیم ترین شخصیت سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال کے بعد پاکستان کے خلاف کھیلا جانے والا یہ پہلا ٹیسٹ ہوگا جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرے گی۔

سر گارفیلڈ سوبرز کی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے عزم ظاہر کیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں ایسی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی جس پر سر گارفیلڈ سوبرز کو فخر ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US