کراچی میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 82 پیسے پر آگیا۔