پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ کر دیا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ 24 گھنٹوں کے لیے مؤثر رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US