کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی فاطمہ زاہرہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

image

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ میں جاری ایونٹ کے ابتدائی مقابلے میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کے خلاف یکطرفہ کھیل پیش کیا۔ پاکستانی باکسر کی واضح برتری دیکھتے ہوئے ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک دیا اور فاطمہ زاہرہ کو ناک آؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ فاطمہ زاہرہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US