کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی قومی بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ’ناروے کپ 2026‘ میں شرکت کے لیے اوسلو پہنچ گئی ہے۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے سفر کا آغاز آج ناروے کے کلب سودا کے خلاف پہلے میچ سے کرے گی۔ ناروے کپ 25 جولائی سے یکم اگست تک اوسلو میں جاری رہے گا، جس میں عالمی سطح کی یوتھ فٹبال ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ بیٹر فیوچر فٹبال ٹیم گزشتہ برس ناروے کپ 2025 کی انڈر 15 (U15) کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔