پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان فضہ فیاض نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز اچھی رہی اور ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور فائٹ کی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سیریز کا فائنل میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہو گیا۔
فضہ فیاض نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بہت کچھ سیکھا اور اپنی اسکلز کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔
کپتانی کے تجربے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان قیادت کا تجربہ بہت شاندار رہا اور اس دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اب کھیل کے تینوں شعبوں پر مزید محنت کرے گی کیونکہ ان کا اصل ہدف انڈر 19 ورلڈ کپ ہے۔