جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

image

جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد کراچی سے اپنے وطن روانہ ہو گئی ہے۔

دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

اس سنسنی خیز سیریز کا اختتام جنوبی افریقہ کی کامیابی پر ہوا، جس نے میزبان پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف سیریز 2-3 سے اپنے نام کی۔

سیریز کے تمام پانچوں میچز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US