کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 579 پوائنٹس اضافے سے کھلا جبکہ چند ہی منٹوں میں تیزی مزید بڑھ گئی اور انڈیکس 5 ہزار 193 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 176 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کے باعث کاروبار شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس نے بیک وقت پانچ نفسیاتی حدیں بحال کر لیں، جبکہ صرف پانچ منٹ میں پانچ ہزار سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے بہتر ہوتے اعتماد نے مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا کیا۔