ناروے میں جاری ناروے کپ 2026 میں بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے ناروے کے کلب Sauda کو 1-0 سے شکست دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول یاسین نے اسکور کیا۔
بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم آج ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ ناروے کے کلب Trio کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم گزشتہ سال ناروے کپ کی چیمپئن رہی تھی جبکہ رواں سال بھی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے۔ ناروے کپ 25 جولائی سے یکم اگست تک اوسلو میں جاری رہے گا۔