وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر سرکاری اسکولوں میں ہائی الرٹ

image

وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور اسکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری قابل قبول نہیں ہوگی۔

احکامات میں اسکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات، حاضری اور دیگر انتظامی امور پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انسپکشن کے دوران تمام انتظامات مکمل اور تسلی بخش ہوں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US