پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، متعدد شیئرز کی قیمتوں میں " اپر لاک " لگ گئے

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں متعدد شیئرز اپر لاک تک پہنچ گئے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس 4,579 پوائنٹس اضافے کے ساتھ اوپر گیا اور مارکیٹ نے بیک وقت 176,000، 177,000، 178,000، 179,000، 180,000 اور 181,000 پوائنٹس کی چھ حدیں بحال کر لیں۔

دورانِ ٹریڈنگ تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 6,081 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 177,102 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے بہتر اعتماد نے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں متحرک کیا جس کے باعث حصص بازار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US