گلوبل سپر لیگ: عبداللہ شفیق کی جگہ شمیم حسین لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل

image

لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم کی ذمہ داریوں کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جس کے باعث وہ گیانا میں جاری گلوبل سپر لیگ کے بقایا میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

فرانچائز نے ان کے متبادل کے طور پر بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شمیم حسین کو باقی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے عبداللہ شفیق کو قومی ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور شمیم حسین کو ٹیم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جس نے اپنے سفر کا آغاز پارتھ اسکارچرز الیون کے خلاف 16 رنز کی فتح سے کیا تھا اور بعد ازاں ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ گزشتہ رات اسے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US