فیفا کے صدر نے ورلڈ کپ 2026 کی رنر اپ ارجنٹینا کو خط لکھ دیا

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی جانب سے ارجنٹینا فٹبال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا کو بھیجا گیا مبارکبادی خط منظرِ عام پر آ گیا۔

خط میں جیانی انفینٹینو نے اسپین کے خلاف سنسنی خیز فائنل میں سلور میڈل جیتنے پر ارجنٹینا کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کی شاندار کارکردگی، کھلاڑیوں کی محنت اور ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کی پیشہ ورانہ قیادت کو سراہا۔

یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیفا فائنل کے اختتام پر ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی باضابطہ تحقیقات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ میچ کے بعد ٹرافی تقریب کے دوران ارجنٹینا کے متعدد کھلاڑیوں نے احتجاجاً پیٹھ موڑ لی تھی، جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی۔

فیفا کی روایت کے مطابق ورلڈ کپ کے اختتام پر میڈل جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد کے خطوط ارسال کیے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US