آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے باضابطہ طور پر دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اکتوبر اور نومبر 2028 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے میزبان شہروں سے درخواستیں طلب کی تھیں، جن پر دونوں ممالک کے 14 شہروں نے میچز کی میزبانی کی پیشکش کی۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے تحت 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا، جبکہ باقی شہروں کو میزبانی نہیں مل سکے گی۔ کم شہروں کے انتخاب کا مقصد لاجسٹکس، آپریشنز اور شیڈولنگ کو بہتر بنانا اور ٹیموں و شائقین کے سفری اخراجات کم رکھنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو دیے جانے کا امکان ہے۔