برآمدات کے فروغ کے لیے مزید اقدامات، ای سی سی کا اہم اجلاس آج طلب

image

وفاقی حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافے اور مختلف معاشی و انتظامی معاملات پر فیصلوں کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ فنانس سبسڈی اسکیم سے متعلق سمری پیش کی جائے گی۔ مجوزہ اسکیم کا مقصد برآمد کنندگان کو مالی سہولتیں فراہم کرنا اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے عالمی ثالثی سے متعلق اخراجات کی منظوری کے لیے بھی سمری پیش کی جائے گی، جبکہ جنریشن کمپنیوں (جنکوز) کے بند پاور پلانٹس کے پنشنرز کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق معاملہ بھی کمیٹی کے غور کے لیے پیش ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی چترال میں ایل پی جی مکس پلانٹ کے قیام کی تجویز پر بھی غور کرے گی۔ اس کے علاوہ وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کی مالی سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف وزارتوں اور شعبوں سے متعلق متعدد مالی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US