پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث متعدد کمپنیوں کے شیئرز اپر لاک تک پہنچ گئے۔
مارکیٹ کا آغاز ہی 4,579 پوائنٹس کی شاندار تیزی سے ہوا جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس نے بیک وقت سات نفسیاتی حدیں بحال کر لیں۔ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 7,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 7,241 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178,262 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں یہ غیرمعمولی تیزی اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے روز دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور سرمایہ کاروں کے بہتر اعتماد نے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کو حصص بازار میں متحرک رکھا۔