پاکستان ویمن ٹیم کا ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ سیشن، سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے کی تیاریاں شروع

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے دوران ہمبنٹوٹا میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرِ نگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ نیٹ سیشن سے قبل تمام کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اور سیریز کا فیصلہ کن اخری میچ کل کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US