کراچی کی اوپن اور انٹر بینک کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 15 پیسے گرنے کے بعد 280 روپے سے نیچے آ کر 279 روپے 87 پیسے پر آگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ڈالر کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے، جہاں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 277 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔