سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان مسلسل پانچویں فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

image

سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے قازقستان کو تین صفر سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس میچ میں پاکستان ٹیم کی فتح کا اسکور 25-23، 25-19 اور 25-21 رہا۔ لیگ مرحلے کے دیگر دو آخری میچز میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو جبکہ ازبکستان نے نیپال کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔

بطورِ لیگ ٹاپ کرنے کے بعد پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اور ازبکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے قومی ٹیم کی اس مسلسل شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے، جبکہ فیڈریشن کے صدر سہیل خاور میر نے کھلاڑیوں کی پوری لیگ مرحلے میں ناقابلِ شکست کارکردگی کو انتہائی قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US