پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لیے نئی اور سخت فٹنس پالیسی جاری کردی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026 کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی ہے، جس کا اطلاق ریجنل، ڈیپارٹمنٹل، ضلعی اور زونل ٹیموں کے تمام عمر کے کھلاڑیوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن جاوید مغل کا تیار کردہ یہ دو سطحی جامع فٹنس اور بہتری کا منصوبہ بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت ٹائر ون میں ریجنل، فرسٹ کلاس اور گریڈ ٹو ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شامل کی گئی ہیں جن کے کھلاڑی 11 مختلف ٹیسٹ دیں گے، جبکہ ٹائر ٹو میں سینئر ڈسٹرکٹ، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے جو مجموعی طور پر آٹھ مختلف ٹیسٹ سے گزریں گے۔ ٹائر ون میں آٹھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور حاصل کرنے والا کھلاڑی جبکہ ٹائر ٹو میں چھ یا اس سے زیادہ ریڈ سکور پر کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام تصور ہوگا۔

فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے کھلاڑیوں کو تمام ٹیسٹ دوبارہ دینا ہوں گے، جبکہ کامیاب کھلاڑیوں کا چھ ماہ بعد دوبارہ فٹنس جائزہ لیا جائے گا۔ پی سی بی کے منظور شدہ سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز ملک بھر میں یہ ٹیسٹ منعقد کریں گے، اور تمام نتائج نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US