کراچی پورٹ پر دنیا کا بڑا کنٹینر بردار جہاز MSC Mirjam لنگر انداز

image

کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی مرجام (MSC Mirjam) لنگر انداز ہوگیا ہے۔

400 میٹر طویل اور 19 ہزار 500 ٹی ای یوز گنجائش کا حامل یہ جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT-2) پر برتھ ہوا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ایم ایس سی مرجام کے لیے صبح 11 بجے پائلٹ آن بورڈ ہوا اور دوپہر 12 بجے جہاز برتھ سے منسلک ہوگیا۔ اس جہاز پر تقریباً 1,500 کنٹینرز کی ہینڈلنگ متوقع ہے، جس کے بعد اس کی اگلی منزل صلالہ (عمان) ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کے میرین پائلٹس اور آپریشنز ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے الٹرا لارج کنٹینر ویسل کی کامیابی سے ہینڈلنگ کی، جس سے کے پی ٹی ایک بار پھر سرخرو ہوا ہے۔

کراچی پورٹ پر ایسے بڑے بحری جہازوں کی مسلسل آمد ملکی بندرگاہی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے، جس سے بین الاقوامی شپنگ لائنز کا کراچی پورٹ پر اعتماد مزید مستحکم ہو رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US