پاکستان کے لیے میچ ونر بننا ہمارا اصل ہدف ہے: عبدالصمد اور حسن نواز

image

پاکستانی کرکٹرز عبدالصمد اور حسن نواز نے "اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے قابل اعتماد میچ ونر بننے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے بیٹنگ کردار، تیاری، فٹنس اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

عبدالصمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی اور میچ کی صورت حال کو سمجھنا ان کی بیٹنگ کا اہم حصہ ہے اور وہ ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ٹیم کی ضرورت کو سامنے رکھ کر کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی تربیتی کیمپس سے ان کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے، جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے۔

دوسری جانب حسن نواز نے میچ پریکٹس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلب اور ڈومیسٹک کرکٹ کا تجربہ انتہائی اہم ہے، جبکہ مختلف بولرز کے خلاف کھیلنے سے ذمہ داری اٹھانے کا اعتماد ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے سے شاٹ طے کرنے کے بجائے ہر گیند کی میرٹ پر کھیلتے ہیں۔ حسن نواز نے مزید کہا کہ وہ ذاتی ریکارڈز قائم کرنے کے بجائے ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر یاد رکھے جانا چاہتے ہیں جو پاکستان کو میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US