سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

image

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی علیشا گھر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمسن علیشا کھیلتے ہوئے گھر میں موجود بجلی کی تاروں کے قریب پہنچ گئی اور انہیں چھونے سے شدید متاثر ہوئی۔ بچی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے اپنی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

محمد خلیل اس وقت نجی مصروفیت کے باعث امریکہ میں موجود ہیں اور حادثے کی خبر ملتے ہی جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US