بلوچستان گولف ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل: برگیڈیئر (ر) ریاض الدین کاسی بلا مقابلہ صدر منتخب

image

بلوچستان گولف ایسوسی ایشن (جی بی اے) کے سالانہ انتخابات میں برگیڈیئر (ر) ریاض الدین کاسی صدر، حاجی محمد فاروق خان سینیئر نائب صدر، محمد زکریا ناصر نائب صدر، محمد علی اعزازی سیکریٹری، رمضان علی خزانچی اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) الطاف حسین جوائنٹ سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان گولف ایسوسی ایشن (بی کی سے) کے سالانہ انتخابات کوئٹہ گالف کلب میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے ہیں۔ یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے الیکشن کمیشن کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جس میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان گولف فیڈریشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انتخابی عمل پی جی ایف اور بی جی اے کے آئین سمیت پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ہدایات کے عین مطابق انجام دیا گیا، جس کی الیکشن کمیشن نے مکمل توثیق کے بعد باضابطہ تصدیق کی۔

پاکستان گالف فیڈریشن نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت صوبے میں گالف کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرنے، جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی پی جی ایف نے انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں یقینی بنانے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن، الیکشن کمیشن، کوئٹہ گولف کلب اور تمام متعلقہ ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US