آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ: سدرہ امین کی ٹاپ 10 میں انٹری، ہرمن پریت کور کو پیچھے چھوڑ دیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویمنز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کھلاڑیوں نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کی بیٹر سدرہ امین بیٹنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سدرہ امین نے جاری سیریز کی پہلی دو اننگز میں 57 اور ناقابلِ شکست 100 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کی گل فیروزہ بھی 18 درجے ترقی کے بعد 54ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کی اُمِ ہانی اور سیدہ عروب 11، 11 درجے چھلانگ لگا کر بالترتیب 53ویں اور 63ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی رینکنگ میں پیش رفت کی ہے، جہاں وشمی گنارتنے 16 درجے ترقی کے بعد اپنے کیریئر کی بہترین 39ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ ہریتھا سماراوکرما تین درجے بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

مزید برآں، سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو باؤلنگ رینکنگ میں 32ویں اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آ گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US