پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔
مارکیٹ کا آغاز 688 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جبکہ فروخت کے دباؤ میں اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج 177 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
ابتدائی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1153 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,471 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق آج بھی کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کا امکان ہے، تاہم رزلٹ سیزن شروع ہونے کے باعث اگر کمپنیوں کے مالی نتائج توقعات سے بہتر رہے تو مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔