پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان ہے جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے بعد فروخت کے دباؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کا آغاز 688 پوائنٹس کی کمی سے ہوا تاہم دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1900 سے زائد پوائنٹس گر گیا جس کے باعث مارکیٹ 177 ہزار اور 176 ہزار پوائنٹس کی دو اہم نفسیاتی حدیں بھی کھو بیٹھی۔

ابتدائی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1880 پوائنٹس کی کمی کے بعد 175,744 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ اور فروخت کا دباؤ نمایاں ہے۔ دوسری جانب اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رزلٹ سیزن کے دوران اگر کمپنیوں کے مالی نتائج توقعات سے بہتر آئے تو مارکیٹ میں ریکوری کا امکان موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US