کراچی: عزیز آباد میں فائرنگ، ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج جاں بحق، بیٹا زخمی

image

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سمیع رحمانی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا فصیح زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سمیع رحمانی ایم کیو ایم یونٹ 153 کے سابق انچارج اور ایک بینک سے ریٹائرڈ ملازم تھے جبکہ ان کا زخمی بیٹا فصیح بھی نجی بینک میں ملازمت کرتا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق چار مسلح ملزمان گھر کا عقبی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے چھ خول برآمد ہوئے ہیں۔

کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے دوران گھر سے کوئی سامان ساتھ نہیں لے گئے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US