اسلام آباد میں اسپا سینٹرز اور قحبہ خانوں پر چھاپے، 40 خواتین سمیت 52 ملزمان گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف اسپا سینٹرز اور قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر 40 خواتین سمیت 52 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ان کارروائیوں کے دوران 7 اسپا سینٹرز اور 2 قحبہ خانوں کے خلاف مجموعی طور پر 9 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سٹی زون پولیس نے 7 اسپا سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مقدمات درج کیے، جن میں 8 مردوں اور 28 خواتین سمیت 36 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

اس زون کے تحت تھانہ کوہسار کی حدود میں 2 اسپا سینٹرز پر کارروائی کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ تھانہ مارگلہ کی حدود میں 4 اسپا سینٹرز کے خلاف آپریشن میں 16 خواتین سمیت 19 ملزمان پکڑے گئے۔

اسی طرح تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ایک اسپا سینٹر کے خلاف کارروائی میں 2 خواتین اور ایک مرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب، تھانہ آئی نائن پولیس نے 2 قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کیے اور دونوں قحبہ خانوں کو سیل کر دیا۔

ان کارروائیوں کے دوران 12 خواتین اور 4 مردوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے بلا امتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US