فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ روانہ

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء سری لنکا سے انگلینڈ روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینکس کی نمائندگی کریں گی۔

فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ویمن ٹیم کی قیادت کی تھی۔

دی ہنڈریڈ میں شرکت کے باعث فاطمہ ثناء سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گی جبکہ اس سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت منیبہ علی کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US