فیڈرل بورڈ کے میٹرک نتائج: پہلی سات میں سے پانچ پوزیشنز طالبات کے نام

image

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کے مطابق پہلی سات پوزیشنز میں سے پانچ پر طالبات نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں برتری حاصل کی۔

نتائج میں طالبات کی شاندار کارکردگی کو تعلیمی حلقوں نے سراہا، تاہم وفاقی نظامِ تعلیم (FDE) کے لیے یہ نتائج لمحۂ فکریہ بن گئے، کیونکہ اسلام آباد کے وفاقی نظامِ تعلیم کے تحت چلنے والے ماڈل تعلیمی اداروں میں سے کوئی بھی ادارہ پہلی سات پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا ازسرِنو جائزہ لینے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ برسوں میں طلبہ و طالبات قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرسکیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US