پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر کی مندی کے بعد کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر جاری رہنے والی مندی کے بعد کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 177000 پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1581 پوائنٹس کمی کے بعد 176042 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بروکرز کے مطابق مارکیٹ رول اوور ویک میں فروخت کے دباؤ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات میں رہی۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اچھے مالی نتائج دینے والی کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی تاہم بینکنگ، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کے شیئرز میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US