پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے سلسلے میں دمبولا پہنچ گئی

image

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے سلسلے میں دمبولا پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔

قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ کل دوپہر میں دمبولا کے کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا تاکہ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جاسکے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز بالترتیب 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US