دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کے قومی فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے دوران وکٹ لینے پر نامناسب اور جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا، جس کے تحت خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ محمد عباس کو سرکاری طور پر وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی دونوں بولرز کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے تجویذ کردہ سزائیں قبول کرلی ہیں۔