انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں معمولی مہنگا ہوگیا

image

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی قدر 279 روپے 88 پیسے ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US