شان مسعود انجری کا شکار، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

image

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کی انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے جس کے بعد قومی ٹیم کی میڈیکل ٹیم نے انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شان مسعود دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوتے ہیں تو ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ صحت یابی کے بعد ان کی انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں واپسی متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US