ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے

image

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مینز جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستان کے دوسرے ایتھلیٹ یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

تین تھروز پر مشتمل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی بھی ایتھلیٹ 84 میٹر کا مقررہ کوالیفائنگ معیار حاصل نہ کر سکا جس کے باعث بہترین تھروز کی بنیاد پر ٹاپ 12 ایتھلیٹس کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔

ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب یاسر سلطان 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14ویں نمبر پر رہے اور فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہاماس کے کیشون 78.60 میٹر، بھارت کے روہت یادیو 78.37 میٹر، یش ویر سنگھ 78.36 میٹر، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ 78.26 میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی 75.27 میٹر کی تھرو کے ساتھ بھی فائنل میں پہنچنے والے ایتھلیٹس میں شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US