سندھ میں یکم اگست سے اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری

image

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کو یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی، جبکہ صرف اتوار کو تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نئے شیڈول کا اطلاق یکم اگست سے فوری طور پر ہوگا اور تمام تعلیمی ادارے اس پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 31 مارچ کو وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے دوبارہ چھ روزہ تدریسی ہفتہ بحال کر دیا گیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US