ورلڈ کپ کی تیاری جاری، چار ٹیموں کا ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے لیے رکھا گیا، مائیک ہیسن

image

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اسی مقصد کے لیے چار ٹاپ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ وائٹ بال کیمپ میں کھلاڑی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور سیزن کے آغاز میں انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ یہ ایک ٹاپ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا جس میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور تمام کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ لسٹ اے میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ہمارے لیے اصل چیلنج یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دیے جائیں جس کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی روایت رہی ہے کہ وہ بڑے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاتی ہے امید ہے کہ ایک بار پھر میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس سامنے آئے گی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ سلیکٹرز نے چاروں ٹیموں کے لیے اچھے کمبی نیشن تیار کیے ہیں جہاں سے بہترین پرفارمرز سامنے آئیں گے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ ماضی میں ہم دوسروں کی طرح مقابلہ کرنے والی ٹیم نہیں تھے، لیکن اب ہماری ٹیم مقابلہ کر رہی ہے اور مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US