50 سالہ برطانوی فٹبالر کا کمال: ڈیبیو میچ میں 7 گول داغ دیے

image

انگلینڈ کے معروف فٹبالر جوڈ بیلنگھم کے والد، 50 سالہ مارک بیلنگھم نے انگلینڈ کی اوور 50 ویٹرنز فٹبال ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے جمہوریہ آئرلینڈ کے خلاف 1 ہی میچ میں 7 گول اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔

اس میچ میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کو 13-1 سے شکست دی، جس میں مارک نے پہلے ہاف میں 6 اور دوسرے ہاف میں 1 گول کرنے کے ساتھ ایک گول میں معاونت بھی کی۔

مارک بیلنگھم، جنہوں نے 2019 میں باقاعدہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی تھی، اپنے 17 سالہ نان لیگ کیریئر کے دوران 22 مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 700 سے زائد گول کر چکے ہیں۔

50 سال کی عمر میں ان کی یہ شاندار واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان کے دونوں بیٹے، جوڈ بیلنگھم اور جوب بیلنگھم، بھی عالمی فٹبال میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US