پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر عوام پریشان

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں معمولی اضافہ بھی ان کے لیے ناقابلِ برداشت بنتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ انہیں معاشی مشکلات سے نجات مل سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US