سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق 4 اگست بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔