ابوظبی میں جاری ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل اپنے نام کر لیے۔
پاکستان نے پہلی بار چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کی اور اپنے پہلے ہی ایونٹ میں دو طلائی تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
سابق ایشین چیمپئن ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری کے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
دوسری جانب محمد یوسف اور محمد عمر نے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کے اعزازات میں اضافہ کیا۔ دونوں کھلاڑی آج انڈر 21 ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے گولڈ اور برانز میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔